پنجاب کی سات خواتین جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی التوا کا شکار

10-09-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی سات خواتین جامعات میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کا معاملہ التوا کا شکار ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تاحال اعتراضات دُور کرنے کیلئے سمری گورنر کو نہ بھجوائی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتراضات دور کرنے کے لئے سمری لا ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی تھی۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، ہوم اکنامکس یونیورسٹی، سیالکوٹ، ملتان اور راولپنڈی یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی ہونی ہے، پندرہ روز قبل گورنر پنجاب کی جانب سے اعتراضات لگا کر سمری واپس بھجوائی گئی تھی۔ جامعات میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے سے انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں، مذکورہ جامعات میں سینڈیکیٹ اجلاس کی اجازت نہیں،مذکورہ جامعات میں نئی بھرتیوں کی بھی اجازت نہیں۔