گرین ٹاؤن سے تاوان کے لئے اغوا ہونے والی پانچ سالہ بچی بازیاب
10-09-2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گرین ٹاؤن سے تاوان کے لئے اغوا ہونے والی پانچ سالہ بچی بازیاب کرا لی گئی۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز حاکم ٹاؤن باگڑیاں سے اغوا ہوئی تھی، نامعلوم ملزم نے ورثا سے پانچ لاکھ روپے تاوان مانگا تھا، موبائل کال ٹریس کرکے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی نشاندہی پر آپریشنز ونگ نے بچی کو بازیاب کروالیا، واردات میں ایک خاتون بھی ملوث ہے، واردات میں ملوث دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔