کرپشن سکینڈل میں ریکوری، 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے
10-09-2024
(لاہور نیوز) کرپشن سکینڈل میں اہم ریکوری ہو گئی، 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا گیا۔
کرپشن سکینڈل میں ریکوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی و دیگر کیخلاف تعمیراتی ٹھیکوں میں کک بیکس کیس میں ہوئی، ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے 3 کروڑ 68 لاکھ مالیت کا چیک پنجاب حکومت کے حوالے کیا۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق 1 کروڑ 72 لاکھ روپے سابق چیف فنانشل آفیسر اکرام نوید سے پلی بارگین سے بھی وصول کئے گئے۔