ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی 9 خاتون کارکنان کی ضمانتیں منظور
10-09-2024
(دنیا نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 9 خواتین کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی کی 9 خواتین کارکنوں کی ضمانتیں 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔ فرح انجم، صبا وحید، صدیقہ ملک، طاہرہ حسین، عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید اور حمیدہ کی ضمانتیں منظور ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔