سپریم کورٹ کا بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ
10-08-2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے یہ فیصلہ تحریر کیا ہے، جس کے مطابق خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہئے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلاء سہولت فراہم کرتے ہیں، بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ جرمانے کی رقم وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کو ادا کی جائے۔