پشتون تحفظ موومنٹ کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں: عطا تارڑ
10-08-2024
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی ایم نے پاکستان کےجھنڈے کونذرآتش کیا، پی ٹی ایم کو بیرون ملک سے فنڈنگ کی جا رہی تھی، پی ٹی ایم والوں نے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں پر حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم کے حملوں میں افغان باشندے بھی ملوث پائے گئے، یہ سبق تحریک انصاف کے لیے بھی ہے، تحریک انصاف والے کہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں، علی امین گنڈا پور کہتا ہے بارہ اضلاع سے ہو کر خیبرپختونخوا پہنچا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کےکالعدم ٹی ٹی پی اور افغان طالبان سے رابطے ہیں، تمام شواہد سامنے آنے کے بعد پی ٹی ایم پرپابندی لگائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کسی کوبھی ملک کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔