سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد چل بسے
10-08-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار مظہر علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
سینئر اداکار مظہر علی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اداکار دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیر علاج تھے۔ مظہر علی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی جائے گی۔