مہنگائی اور گرانفروشی کا سلسلہ نہ رک سکا، 3 سبزیاں مزید مہنگی

10-08-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی اور گرانفروشی کا سلسلہ نہ رک سکا، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیاں اور 4 پھل مزید مہنگے ہو گئے۔

مہنگائی کے ساتھ گرانفروشی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، گلی محلوں اور پوش علاقوں میں اشیائے ضروریہ کے الگ الگ دام مقرر ہیں، سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ پرچون میں لہسن چائنہ 650 روپے، ادرک چائنہ 850 روپے فی کلو ہے، پیاز 180 روپے اور ٹماٹر 130 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں، پالک 100 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے۔ سرکاری نرخ نامہ میں 4 پھل مزید مہنگے ہو گئے، سیب درجہ اول 280 روپے، آم چونسہ 250 روپے فی کلو ہے، کیلے درجہ اول 160 روپے اور درجہ دوم 130 روپے فی درجن ہیں۔ برائلر کی بلیک میں فروخت جاری ہے، برائلر گوشت 680 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے، فارمی انڈے مزید ایک روپیہ اضافے سے 293 روپے فی درجن ہو گئے۔ شہری کہتے ہیں کوئی سبزی قوت خرید میں نہیں رہی، برائلر گوشت ہو یا انڈے کچھ بھی سستا نہیں۔