کسٹمز حکام کی کارروائی، قدیم بدھا کے اصل مجسموں کی سمگلنگ ناکام بنا دی
10-08-2024
(لاہور نیوز) کسٹمز حکام نے لاہور سے قیمتی اور قدیم بدھا کے اصل مجسموں کو جاپان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی جہاں سے بدھا کے اصل مجسموں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی، جی پی او سے قیمتی اور قدیم ترین بدھا کے مجسمے کی کاپی کی آڑ میں اصل بدھا کے مجسمے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔ پارسل ایک ہمایوں مسعود نامی شخص نے جاپان برآمد کرنے کے لئے بک کرایا تھا، شک کی بنیاد پر تحقیقات کے دوران مجسمہ میں سے ایک قدیم مجسمہ ملا جو دوسو صدی عیسوی کا ہے۔