گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 161 نئے کیسز رپورٹ

10-08-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 161 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 890، رواں سال اب تک 2724 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 142 جبکہ لاہور سے 5 ڈینگی کے کیسز رپورٹ، اٹک اور بہاولپور سے 2-2 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ گوجرانوالہ، میانوالی، جہلم، ملتان، رحیم یار خان، منڈی بہاؤالدین، بہاولنگر، بھکر، وہاڑی اور راجن پور سے 1-1 ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔