شاہدرہ ٹاؤن: خاتون نے ایک شخص کو گھر بلا کر قتل کردیا

10-08-2024

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون نے ایک شخص کو گھر بلانے کے بعد تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں خاتون بشریٰ نے 45 سالہ عابد کو گھر بلا کر قتل کردیا اور مقتول کی تشدد زدہ لاش گندے نالے سے ملی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ نے ساتھیوں کی مدد سے لاش نالے میں پھینکی تھی، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمہ کوپکڑ لیا ہے۔