نئی تاریخ رقم، سٹاک مارکیٹ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

10-08-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔ سٹاک ایکسچینج میں 387 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کیساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ امریکی کرنسیدوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر کم ہونے سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 9 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.64 روپے سے کم ہو کر 277.55 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔