تکنیکی مسائل حل نہ ہو سکے، آج بھی متعدد پروازیں منسوخ

10-08-2024

(لاہور نیوز) آپریشنل مسائل حل نہ ہونے کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی 7 پروازیں منسوخ اور 21 تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 303 جبکہ کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 214 کو منسوخ کر دیا گیا۔ اسلام آباد سے کراچی کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی ایف 125 اور 126 جبکہ اسلام آباد سے چترال کی پروازیں پی کے 660 اور 661 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ استنبول سے کراچی کی 4 پروازیں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہیں اور جدہ سے کراچی کی پرواز پی کے 832 میں دو گھنٹے تاخیر کر دی گئی۔ اسی طرح کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 783 دو گھنٹے تاخیر سے سوا 2 بجے روانہ ہو گی۔