وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا
10-08-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس دوپہر بارہ بجے وزیراعلیٰ آفس میں ہو گا، کابینہ اجلاس میں 22 محکموں کے 45 ایجنڈوں کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت سے متعلق بھی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں کولیکٹیو میرج پروگرام کی منظوری لی جائے گی، اجلاس میں بعض ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے اور بعض کو نکالنے کی منظوری بھی لی جائے گی۔