پنجاب میں زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے نیا محکمہ قائم

10-08-2024

(ویب ڈیسک) پنجاب میں محکمہ زراعت، خوراک اور صنعت و تجارت کو ضم کرکے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ کے نام سے نیا محکمہ قائم کردیا گیا۔

حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نئے محکمے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ کے ماتحت ہوں گی۔ ڈائریکٹر جنرل کموڈیٹیز، ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر پنجاب بھی نئے ڈپارٹمنٹ سے منسلک ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر آف ایگریکلچر اکنامک اینڈ مارکیٹنگ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ اور ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل بھی نئے محکمےکے ماتحت کام کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے تحت گندم کی خریداری، سٹوریج اور ریلیز بھی نیا محکمہ کرے گا جبکہ گندم خریداری کیلئے بینکوں سے قرض کے معاملات بھی نیا محکمہ طے کرے گا جبکہ فلور ملز اور شوگر ملز کی ریگولرائیزیشن بھی نیا محکمہ ہی کرے گا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے محمد اجمل بھٹی کو نئے محکمے کا سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔