زیادہ بیٹھے رہنے والے افراد خبردار!ماہرین نے اہم بات بتا دی

10-07-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ صوفوں اور کرسیوں پر زیادہ نہ بیٹھنا آپ کی کمر کے درد کو مزید خراب ہونے سے بچاسکتا ہے۔

محققین نے پایا کہ جب کمر میں درد والے لوگ ہر روز تھوڑا سا کم بیٹھتے ہیں تو اگلے چھ مہینوں میں ان کے درد کے بڑھنے کا امکان کم ہوتا ہے۔مطالعے کی مرکزی مصنف نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو کمر میں درد ہے، آپ کا زیادہ بیٹھنے کا دل چاہ رہا ہے لیکن آپ اپنی کمر کی صحت کے بارے میں بھی فکر مند ہیں تو آپ کام پر یا فارغ وقت میں کم بیٹھنے کے طریقے تلاش کریں۔ جووا نورہا اور ان کی ٹیم نے نوٹ کیا کہ کمر کی صحت اور کمر کے درد پر طویل عرصے تک بیٹھے رہنے کے اثرات کے بارے میں بہت زیادہ مطالعہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ حالیہ مطالعہ اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔