وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

10-07-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ساڑھے 11 بجے طلب کر لیا ہے، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، واضح رہے کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے واپسی پر یہ پہلا اجلاس ہو گا۔