ایس سی او کانفرنس: اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان

10-07-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

وفاقی حکومت نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق 14، 15 اور 16 اکتوبر کو عام تعطیل ہوگی، تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل کا اعلان ایس سی او کانفرنس کے تناظر میں کیا گیا، خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔