روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا
10-07-2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔