پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومتی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے فیصلہ
10-07-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مسئلہ فلسطین پر وزیر اعظم کی جانب سے طلب کردہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےا س حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت ملی لیکن ہم نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارٹی رہنما اور کارکن گرفتار ہیں اور ان حالات میں ہم نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیا، اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی مرکزی رہنما اسلام آباد میں موجود نہیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فلسطین کی صورتحال پر آج ایوان صدر میں آل پارٹیز منعقدہ کانفرنس میں وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت اعلیٰ حکومتی حکام اور مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے، واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پہلے اے پی سی میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب اسے تبدیل کر لیا۔