اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد
10-07-2024
(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں 18 اکتوبر تک عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عام قیدیوں پر بھی ہو گا۔