190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی

10-07-2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف کے وکیل کی درخواست پر سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔ پی ٹی آئی وکیل مرتضیٰ طوری نے سماعت ملتوی کرنے کے لئے درخواست دائر کر دی، عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔