چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، کام کی رفتار پر اظہار اطمینان

10-07-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنے دورے کے دوران محسن نقوی نے سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا، سٹیڈیم کے اندر، بیسمنٹ اور انکلوژرز کے جاری کاموں کا مشاہدہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کر لیا جائے گا، چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیم تیار کرنے کا ٹاسک پورا کریں گے۔ ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر  نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر، ایف ڈبلیو او اور این ایل سی کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔