بینائی سے محروم افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا 15 ویں روز میں داخل

10-07-2024

(لاہور نیوز) بینائی سے محروم افراد کا مطالبات کے حق میں دھرنا 15 ویں روز میں داخل ہو گیا۔

نابینا افراد دو روز سے  ڈی جی سوشل ویلفیئر آفس میں سراپا احتجاج ہیں مگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے، حکومتی نمائندے دھرنے کے شرکا کو تسلیاں دیکر پھر نہ آئے۔   نابینا افراد کے نمائندے حافظ ابوبکر کا کہنا تھا کہ ہم  نے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے37ہزار سکالر شپس دینے کا مطالبہ کیا تھا، صوبائی وزیر  نے دو روز میں جواب دینے کی یقین دہانی کرائی مگر اب تک جواب نہیں آیا، ہمیں روزگار فراہم کیا جائے یا سکالر شپس دی جائیں۔ نابینا افراد کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ایک فی صد کوٹے کے حساب سے ہماری25سو نوکریاں بنتی ہیں، ہمیں وہی دے دیں۔