فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

10-07-2024

(لاہور نیوز) فلسطین اور غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی۔

آل پارٹیز کانفرنس سہ پہر 3 بجے ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرکے آج ہونے والی فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔