جے شنکر کا دورہ پاکستان، بھارتی وزیر خارجہ کی کس اہم شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے؟جانئے

10-06-2024

(ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات میں کرکٹ ڈپلومیسی پر بھی تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔ مجوزہ اور ممکنہ ملاقات میں محسن نقوی بھارتی ٹیم کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی،پروٹوکول اور دوسرے اہم نکات پر بات کریں گے۔ بھارتی آفیشل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور آئی سی سی وفود کے دوروں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ محسن نقوی بھارتی وزیر خارجہ کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دیں گے۔پاکستان نے 19 فروری سے 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے بھارتی بورڈ نے پاکستان میں ٹیم بجھوانے کو حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ برس بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کی تھی۔ رولز کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے میزبان ملک جاکر کھیلنا ہر ٹیم کے لیے ضروری ہوتا ہے۔