نابینا افراد کا دھرنا 14ویں روز بھی جاری، متعدد بیمار

10-06-2024

(لاہور نیوز) نابینا افراد کا دھرنا 14ویں روز میں داخل ہو گیا، دھرنا سوشل ویلفیئر آفس شملہ پہاڑی منتقل، بھوک، پیاس اور موسمی شدت سے نڈھال ہو کر بیمار پڑنے لگے۔

نابینا افراد کا دھرنا تاحال جاری ہے تاہم یہ دھرنا اب سوشل ویلفیئر آفس شملہ پہاڑی منتقل ہو گیا ہے، نابینا افراد کی جانب سے پریس کلب، ایجرٹن روڈ، چیرنگ کراس اور کلب چوک مال روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ نابینا افراد کی جانب سے شہر کی مختلف شاہراہوں پر دھرنا دینے کے بعد آج چودویں روز دھرنا سوشیل ویلفیر کے دفتر منتقل کر دیاگیا، دوسری جانب بھوک، پیاس اور موسمی شدت سے نڈھال متعدد نابینا افراد بیمار پڑنے لگے ہیں۔ نابینا افردا کو کھانے پینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، نابینا افراد کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا سوشل ویلفیئر آفس میں جاری رہے گا۔