پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف تین فاسٹ اور ایک سپن باؤلر کیساتھ میدان میں اترنے کا امکان

10-06-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف تین فاسٹ اور ایک سپن باؤلر کے ساتھ میدان میں اترنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پلیئنگ الیون میں ممکنہ طور پر شاہین آفریدی، نسیم شاہ عامر جمال اور ابرار احمد شامل ہیں جبکہ محمد ہریرہ کے ٹیسٹ ڈیبیو کا امکان ہے، عبداللہ شفیق کی جگہ محمدہریرہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق صائم ایوب، شان مسعود اور بابر اعظم کی بھی پلیئنگ الیون میں شمولیت متوقع ہے جبکہ سعود شکیل، محمد رضوان اور آغا سلمان کی بھی پلیئنگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔