ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
10-06-2024
(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بناسکی۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے شفالی ورما 32 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔ قبل ازیں پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 28 رنز کیساتھ نمایاں رہیں، منیبہ علی 17، کپتان فاطمہ ثناء 13، سیدہ اروب شاہ 14 رنز بنا سکیں جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔ بھارت کی جانب سے ارون دھتی ردی نے 3، شریانکا پٹیل نے 2 جبکہ عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ، دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔