پی ایم جی چوک پر احتجاج، پتھراؤ سے کانسٹیبل بلال زخمی

10-05-2024

(لاہور نیوز) پی ایم جی چوک پر احتجاج اور پتھراؤ سے کانسٹیبل بلال شدید زخمی ہو گیا، کانسٹیبل بلال کو سر اور آنکھ کے قریب گہرے زخم آئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے زخمی اہلکار کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا، انہوں  نے زخمی اہلکار کے فوری اور بہترین علاج کا حکم دیا۔  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کرنے والا گروہ پولیس اہلکاروں کو براہ راست نشانہ بنا رہا ہے، لاہور پولیس ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا قانون ہر صورت اپنا راستہ اختیار کرے گا، انتشار پھیلانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔