پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت، بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

10-05-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز  نے کہا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، آج دُنیا کے سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے، نہ تھی اور نہ ہو سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہئے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں جن کو انہوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کے لئے استعمال کیا ہے، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟