میٹرو بس کو ایک سال میں 28 حادثات پیش آئے، انکوائریاں دب گئیں

10-05-2024

(لاہور نیوز) شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس کو ایک سال میں 28 حادثات پیش آئے، ہر حادثے کی انکوائری دب گئی۔

میٹرو بس کے ناتجربہ کار ڈرائیورز اور خستہ حال انفراسٹرکچر مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا، میٹرو بس کے 28 حادثات رونما ہوئے، ہر حادثے کے بعد انکوائری کا آغاز کیا گیا، ڈرائیور کی غفلت کا بہانہ بنا کر انکوائری کو دبا دیا گیا۔ شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس کا مکمل سکواڈ نہیں چلایا جا رہا، ایک سال کے دوران 28 بار بسیں خراب ہونے کے واقعات رونما ہوئے، 9 بسیں خراب ہو کر نشتر ٹاؤن بس ڈپو میں کھڑی ہیں۔ میٹرو بس سروس مکمل سکواڈ کے ساتھ نہ چلنے کے باعث مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر نہیں آ رہیں، 64 میں سے 23 بسیں تکنیکی خرابی اور حادثے کے سبب خراب پڑی ہیں۔