خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، واٹس ایپ چیٹ کی فرانزک کی درخواست دائر
10-05-2024
(لاہور نیوز) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں واٹس ایپ چیٹ کی فرانزک کی درخواست دائر کر دی گئی۔
خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت میں آمنہ عروج نے اپنے اور خلیل الرحمان کی واٹس ایپ چیٹ کی فرانزک کی درخواست دائر کر دی، انسداد دہشت گردی عدالت نے آمنہ عروج کی درخواست پر پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ آمنہ عروج نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ خلیل الرحمان قمر تعلقات کیلئے ایک ماہ سے دباؤ ڈال رہا تھا، واٹس ایپ چیٹ میں ڈرامہ نگار مجھے جنسی تعلقات کیلئے مجبور کرتا رہا، ملزم ممنون حیدر اور میری واٹس ایپ چیٹ میں دھمکیوں کا ذکر ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ میرے موبائل فون کی واٹس ایپ چیٹ کا فرانزک کروانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔