نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج 13 ویں روز میں داخل
10-05-2024
(لاہور نیوز) نابینا افراد کا احتجاج مسلسل 13 ویں روز میں داخل ہو گیا۔
کلب چوک سی ایم ہاؤس کے باہر پنجاب بھر سے آئے ہوئے نابینا افراد احتجاج میں شریک ہیں۔ مظاہرین کا یہی کہنا ہے کہ جب تک مطالبات کی منظوری کی تحریری اور حتمی منظوری نہیں دی جاتی تب تک یہ دھرنا جاری رہے گا، ہمیں ہر بار اسی طرح ٹرخا دیا جاتا ہے، حکومت وعدوں کی پاسداری نہیں کرتی۔ نابینا افراد کا بڑے مطالبات میں بے روزگار نابینا افراد کو روزگار دینا اور ڈیلی ویجز کے ملازمین کی ملازمتیں مستقل کرنا شامل ہے۔