رمیز ابراہیم امریکہ میں ہونیوالے مسٹر یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گے

10-05-2024

(لاہور نیوز) قومی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم امریکہ میں ہونے والے مسٹر یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گے۔

اس حوالے سے رمیز ابراہیم کا کہنا ہے کہ 18 اکتوبر کو امریکہ میں ہونے والے مسٹر یونیورس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے بھر پور تیاری کر رہا ہوں، 2022 میں تھائی لینڈ میں پاکستان کے لئے تاریخ رقم کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 ٹائٹل جیت کر  پاکستان کو ورلڈ چیمپئن بنایا، محنت اور قوم کی دعاؤں سے اس مرتبہ بھی پاکستان کا نام روشن کرونگا۔