دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے کی کوشش، ملزم گرفتار
10-05-2024
(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے دوستی سے انکار پر خاتون کو تیزاب سے جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔
خاتون کے مطابق ملزم راستے میں آتے جاتے اسے تنگ کرتا اور دوستی کرنے کا کہتا تھا، خاتون کے انکار پر ملزم نے دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کرنے لگا، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے پولیس کو فوراً موقع پر بھیجا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق دوستی سے انکار پر ملزم خاتون کے گھر گھس گیا اور زیادتی کی کوشش کی،ملزم نے خاتون کو تیزاب سے جلانے کی کوشش بھی کی، خاتون کے شور مچانے پر گھر والے اکٹھے ہو گئے تو وہ شخص موقع سے فرار ہو گیا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی کاوش سے پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا، لودھراں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست میں لے لیا، خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15 پر کال کر کے 2 دبا کر ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔