وزیراعظم کا خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
10-05-2024
(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں چھ خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت، لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہداء کی بلندیء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔