پروفیشنل باکسنگ میں محمد وسیم کی بڑی کامیابی، جارجیئن باکسرکوناک آؤٹ کردیا

10-05-2024

(لاہور نیوز/ویب ڈیسک ) پاکستان کے محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا۔

محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد وسیم نے مالٹا میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ میں جارجیا کے باکسر جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔ یہ پاکستانی باکسر کے کیریئر کی تیرہویں پروفیشنل کامیابی ہے، محمد وسیم نے نویں مرتبہ حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی باکسر کا 15 پروفیشنل باؤٹس میں 2۔13 کا ریکارڈ ہے۔