شہر اقتدار میں فوج نے سکیورٹی سنبھال کر گشت شروع کر دیا

10-04-2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گردونواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث 5 سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔