موبائل فون سمگلنگ، پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت 3 ملزمان گرفتار
10-04-2024
(لاہور نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹم حکام نے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پی آئی اے ایئر ہوسٹس سے لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی طرف سے موبائل فونز برآمدگی کا معاملہ، پی آئی اے کی متعلقہ ائیر ہوسٹس قومی ائیر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز پی کے 204 پر تعینات تھیں، پی آئی اے انتظامیہ نے ائیر ہوسٹس کوفی الفورمعطل کر کے محکمانہ کاروائی شروع کر دی ہے۔ کسٹم حکام نے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث پی آئی اے کی ایئرہوسٹس سمیت تین ملزم گرفتار کر لیے ہیں، کسٹم حکام کے مطابق ایئرہوسٹس سے سمگل شدہ موبائل فونز برآمد ہوئے جن کی مالیت ایک کروڑ 12 لاکھ روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ اسی پرواز میں سوار مسافر محمد ارشد اور اس کی اہلیہ فریحہ کے سامان سے بھی قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے، دونوں میاں بیوی نے موبائل فونز سامان اور جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھے تھے، موبائل فونز کی مالیت 55 لاکھ روپے ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی، غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔