وزیر اعظم سے حافظ نعیم، بلاول کی ملاقات، غزہ صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

10-04-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں غزہ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں 7 اکتوبر کو غزہ کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائےگا، واضح رہے کہ 7 اکتوبر یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر بھی منایا جانا ہے۔