لاہور ہائیکورٹ: 25 سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

10-04-2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 25 سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد 25 سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کا حکم جاری کیا گیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے نبیلہ عامر اور محمد عامر کا بھکر تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ سول جج محمد عمران کا لاہور سے رحیم یار خان اور سول جج عدنان احمد کا اوکاڑہ سے  شاہ کوٹ تبادلہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  سول جج محمد نعمان کا وہاڑی سے لاہور جبکہ سول جج نعمان احمد کا پتوکی سے اوکاڑہ تبادلہ کر دیا گیا ہے تاہم مذکورہ ججوں سمیت دیگر ججوں کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔