آئی پی پی کے رہنما عون چوہدری کی سعودی سفیر سے ملاقات

10-04-2024

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما عون چوہدری کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی پی پی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی عون چوہدری نے سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی، جس میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور ایم این اے گل اصغر بگھور بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر مشاورت کی گئی، عون چوہدری کی جانب سے سعودی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، عون چودھری نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی طور پر مضبوط اور قریبی رہے ہیں جبکہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا ایک قابلِ اعتماد اتحادی رہا ہے۔