سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، ڈی ایس پی محمد اعظم کے بیان پر وکلا جرح کیلئے طلب
10-04-2024
(لاہور نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ڈی ایس پی محمد اعظم کے بیان پر وکلا کو جرح کیلئے طلب کر لیا گیا۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈی ایس پی محمد اعظم کا بطور گواہ بیان ریکارڈ کیا، عدالت نے ڈی ایس پی کے بیان پر وکلا کو جرح کے لئے طلب کر لیا، کیس پر مزید سماعت گیارہ اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اب تک 104 گواہوں کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے، کیس کے فریقین کی الگ الگ ایف آئی آرز درج ہوئی تھیں، سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، میاں شفقت اور سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور سابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبد الجبار سمیت پانچ ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔