لاہور میں اہم ڈیوٹیوں پر تعینات سول ڈیفنس اہلکار تنخواہوں سے محروم

10-04-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں اہم ڈیوٹیوں پر تعینات سول ڈیفنس کے 300 اہلکار تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ڈینگی، پولیو مہم یا احتجاج میں افسران کے ہمراہ ڈیوٹیاں دینے والے سول ڈیفنس اہلکار بنیادی حق سے محروم ہیں، سرکار اہلکاروں کو تنخواہ کی فراہمی سے قاصر ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں 500 سے زائد سول ڈیفنس اہلکار ڈیوٹیوں پر معمور ہیں، 500 میں سے 300 اہلکار 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔  سول ڈیفنس اہلکار کا کہنا ہے تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں کا چولہا بند ہے، ہر موسم میں اہم ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں مگر انتظامیہ تنخواہ کی فراہمی سے غافل ہے۔