پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
10-04-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 83 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہو گئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.74 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے تک آ گیا ہے۔