پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جانوروں کے تحفظ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
10-04-2024
(لاہور نیوز) جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے آج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
جنگلی حیات کے تحفظ، اہمیت اور ان کو معدومی سے بچانے کے حوالے سے بھی آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جانور اسی ماحول کا حصہ ہیں جن میں ہم رہ رہے ہیں، اگر قدرت کے اس عمل میں انکی معدومی کو نہ روکا گیا تو یہ ماحول کی تباہی ہو گی۔ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے محکمہ وائلڈ لائف، فشریز ، ماحولیات کے علاوہ صنعت کار اور عام آدمی کی بھی ذمہ داری ہے کہ جانوروں کے حقوق کیلئے کردار ادا کرے اور انہیں معدوم ہونے سے بچائے۔ اس وقت پاکستان میں بہت سی آبی و جنگلی حیات معدومی کا شکار ہو رہی ہیں جن میں پاکستان کا قومی جانور مارخور ہے، بھورا ریچھ، برفانی چیتا، دریائے سندھ کی ڈولفن کے علاوہ مارکوپولو بھیڑ، سائبیرین سارس، لمبی گردن والا گدھ سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔