مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی چوہدری اسلم سلیمی انتقال کر گئے

10-04-2024

(لاہور نیوز) مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے دیرینہ ساتھی چوہدری اسلم سلیمی انتقال کر گئے۔

چوہدری اسلم سلیمی کچھ عرصے سے علیل اور ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے،  وہ منصورہ میں رہائش پذیر تھے، مرحوم کی عمر 92 سال تھی۔ چوہدری اسلم سلیمی جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور طویل عرصہ نائب امیر رہے، انہوں نے کئی دفعہ قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری بھی ادا کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر دو بجے نماز جمعہ کے فوری بعد منصورہ میں ادا کی جائے گی۔