ملتان میں گرمی کی شدت: قومی ٹیم کا آج کا پریکٹس سیشن منسوخ
10-04-2024
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا ملتان میں گرمی کی شدت کی وجہ سے آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا۔
انگلش ٹیم 10 بجے سے ایک بجے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی اور انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز زیک کرولی ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان، دوسرا ٹیسٹ بھی 15 اکتوبر سے ملتان اور تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔