ادارہ ماحولیات پنجاب کا کریک ڈاؤن: 48 گھنٹوں میں 60 اینٹوں کے بھٹے مسمار
10-03-2024
(لاہور نیوز) ادارہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 60 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کر دیا۔
ماحولیات پنجاب کا سخت کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری جاری ہے، 48 گھنٹوں کے دوران 1013 یونٹس اور بھٹوں کی انسپکشن 60 مسمار جبکہ 28 کو سیل جبکہ 43 ایف آئی آر کے ساتھ 933 نوٹسز جاری کر دیے گئے ۔ لیہ میں 27 اینٹوں کے بھٹوں، سرگودھا میں 6 پائرولیسس پلانٹس، میانوالی میں 9 اینٹوں کے بھٹوں، خوشاب میں 3، منڈی بہاؤالدین 6 اور بہاولپور میں 2 بھٹوں کو مسمار کیا گیا ہے۔ ادارہ ماحولیات نے کہا کہ واضح احکامات ہیں کہ اب کسی قسم کی رعایت کی گنجائش باقی نہیں اور جو ماحول دشمن عناصر ہیں ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی-